ہالی ووڈ کے نامور اداکار جیرارڈ بٹلر نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انہیں ’بھارتی رقص‘ سکھایا تھا۔
بھارتی میڈیا سے اپنی نئی فلم ’ پلین‘ کی تشہیری مہم کے دوران بات کرتے ہوئے بٹلر نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعزاز میں شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت میں ایک رات پارٹی رکھی،جہاں انہوں نے مجھے سکھایا کہ بھارتی گانے پر رقص کیسے کرتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ بٹلر نے اس دوران بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر کرتے ہوئے اسے خوشگوار قرار دیا۔
واضح رہےکہ جیرارڈ بٹلر کی نئی ایکشن فلم ‘Plane’ گزشتہ روز ہی ریلیز ہوئی ہے۔