بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایشیا کپ 2023 کی جیت کی خوشی میں اپنے مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کنگ خان کے فین پیج کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں بالی ووڈ کنگ کو اپنی رہائش گاہ ’منت ہاؤس‘ کے باہر ایشیا کپ 2023 کی جیت کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جہاں شاہ رخ خان کے مداح بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے لئے ان کے گھر کے باہر جمع تھے وہیں کنگ خان نے بھی اپنے پرستاروں کو سرپرائز دیتے ہوئے اپنی جھلک دکھا دی۔
مداحوں سے ملنے کے لئے بالکونی میں آنے والے کنگ خان نے اس موقع پر نیلے رنگ کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں باہیں پھیلا کر اپنے مداحوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے شاہ رخ خان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔