شان مسعود کو قرنطینہ کی زحمت رحمت لگنے لگی


n

 لاہور: 

شان مسعود کوقرنطینہ کی زحمت پاکستان ٹیم کیلیے رحمت لگنے لگی جب کہ اوپنر کے مطابق مسلسل 2ماہ سے سرگرم کرکٹرز کو آرام مل گیا۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اور نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل شان مسعود نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں مشکل صورتحال تھی مگر اس کا دورانیہ پورا ہونے پر کرکٹرز نے بھرپور لطف اٹھایا،آپ ان کی خوشی تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں،اب ایس او پیز کی پابندیاں نہیں اور نارمل زندگی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پورے سال کی محنت 14روز میں ضائع نہیں ہوجائے گی، ابتدا میں صلاحیتوں اور فٹنس پر تھوڑا زنگ محسوس ہوگا مگر پریکٹس سے ان مسائل پر قابو پالیں گے، کھلاڑی 2 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے اب آرام مل گیا، قرنطینہ زحمت میں رحمت ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک سوال پر شان مسعود نے کہا کہ ٹیم میں صلاحیت کے باوجود طویل فارمیٹ کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن ہمارے شایان شان نہیں، گرین کیپس کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں،نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں رینکنگ اوپر لے جانے کی کوشش کرینگے۔


اپنا تبصرہ لکھیں