حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی با صلاحیت خوبرواداکارہ نمرہ خان نے اپنے مداحوں کو بتا یا ہے کہ وہ شوبز کو نہیں چھوڑوں گی اور کام کرتی رہیں گی کیو نکہ ان پر شوہر کی جانب سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں بتایا کہ میرے شوہر راجہ افتخار اعظم ان کے والدین کی پسند ہیں جس پر میں نے سرتسلیم خم کیا، ہماری شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی اور میں اس پر بہت خوش ہوں، شوہر لندن میں پولیس آفیسر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اب میں کام نہیں کروں گی ،شوہر نے مجھے مکمل آزادی دی ہے اس لئے میں کام کرتی رہوں گی،مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔