سیکیورٹی نے شاہ رخ خان کو مداحوں سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

سیکیورٹی نے شاہ رخ خان کو مداحوں سے بچا لیا، ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’ڈنکی‘ کے دبئی پروموشنل ایونٹ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم’ڈنکی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں فلم’ڈنکی‘ کے پروموشن کے لیے ایک تقریب کا انعقاد دبئی میں بھی کیا گیا جس میں مداحوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کرکے اداکار سے اپنی بے انتہا محبت کا اظہار کیا۔

شاہ رخ خان نے بھی اپنے دیوانے مداحوں کی محبت کاجواب خوش اخلاقی سے دیا۔

فلم’ڈنکی‘ کے دبئی میں ہونے والے پروموشنل ایونٹ سے  سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنے مداحوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران اداکار کے کچھ مداحوں نے ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے کچھ سیکنڈز کے لیے ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔

شاہ رخ خان کو اپنے مداحوں کا یہ اقدام پسند نہیں آیا اور انہوں نے اپنا ہاتھ مداحوں سے جلدی چھڑانے کی کوشش کی لیکن جب مداحوں نے ان کا ہاتھ نہیں چھوڑا تو سیکیورٹی گارڈ نے مداخلت کرکے اُنہیں دیوانے مداحوں سے بچا لیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں