سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی وحیدہ حقیقت میں کیسی ماں ہیں؟

سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی وحیدہ حقیقت میں کیسی ماں ہیں؟


بالی ووڈ کی خوبرو ادکارہ سنجیدہ شیخ کی سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ تصویریں وائرل ہو گئیں۔

بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں وحیدہ کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

’ہیرا منڈی‘ میں منفی سوچ، سخت اور کرخت ماں کا کردار ادا کرنے والی سنجیدہ شیخ نے بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے خود کو بطور ماں خوش قسمت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ 39 سالہ سنجیدہ شیخ متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

سنجیدہ شیخ بھارتی اداکار و ماڈل عامر علی کی اہلیہ ہیں، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں