سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کو پہلی سہ ماہی میں 74 فیصد منافع، فی شیئر آمدن میں اضافہ

سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کو پہلی سہ ماہی میں 74 فیصد منافع، فی شیئر آمدن میں اضافہ


سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 74 فیصد منافع ہوا جبکہ ایس پی ایل کے فی شیئر آمدنی میں بھی 2.62 روپے اضافے کا اضافہ ہوا۔

سکیورٹی پیپرزلمیٹڈ نے مالی سال 2022-23میں 110 فیصد ڈیویڈنڈ دینے کے بعد 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال23-24 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بعد از ٹیکس منافع کی شرح میں 74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ اس دوران فی شیئر آمدنی میں 2.62 روپے کا خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کمپنی نے مالی سال2023-24 کے پہلی سہ ماہی میں 1729 ملین روپے کی نیٹ سیلز کی جو کہ مالی سال2022-23کے پہلی سہ ماہی میں حاصل کردہ 1183 ملین روپے کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

لاگت کے موثر انتظام کو یقینی بنانے اور بہتر آپریشنل کارکردگی کے حصول کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ نے پہلی سہ ماہی میں 484 ملین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 72 فیصدزیادہ ہے جو 203 ملین روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی میں 365 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ ہے جب منافع 210 ملین روپے تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں