سچن ٹنڈولکر کورونا کے باعث اسپتال منتقل

سچن ٹنڈولکر کورونا کے باعث اسپتال منتقل


ممبئی: 

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سچن ٹندولکرکو کورونا کے علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں دنیائے کرکٹ کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ میں سخت احتیاط کے طور پر اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد علاج کے لئے اسپتال داخل ہو گیا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ جلد ہی اپنے گھر واپس لوٹوں گا،  آپ سب اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔

گزشتہ ہفتے روڈ سیفٹی ورلڈ سریز کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹنڈولکر نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی، جس کے بعد میچ میں حصہ لینے والے دیگر کرکٹرز نے بھی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائے تو عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور بدری ناتھ بھی کورونا کے شکار پائے گئے۔

واضح رہے کہ 47 سالہ  شہرہ آفاق کرکٹر تندولکر نے 27 مارچ کو سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی کوویڈ رپورٹس پازٹیو ہونے کا ذکرکیا تھا اور کہا تھا کہ کوویڈ کی علامات زیادہ نہیں لیکن رپورٹس پازٹیو آنے کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے، گھر میں باقی افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں جن کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔ ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ تاہم ان کے باقی گھر والوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں