اٹلس ہونڈا کارز لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔
ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (پاکستان) نے اپنی اگلی جنریشن سوک لانے کا اعلان کردیا جس کے لیے عارضی قیمتوں کا اعلان بھی کیا گیا جو پچھلی گاڑی سے بہت زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ اس گاڑی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
2022 میں آنے والی سوک گاڑی موجودہ سوک کی دسویں جنریشن کی جگہ لے گی جو 3 مختلف اقسام میں دستیاب ہوگی جو درج زیل ہیں تاہم یہ قیمتیں عارضی ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
سوک 1.5 ایل ٹربو M-CVT کی قیمت 50 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
سوک اوریل 1.5 ایل ٹربوM-CVT کی قیمت 53 لاکھ 99 ہزار رکھی گئی ہے۔
سوک 1.5 ایل ٹربو LL-CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب اٹلس ہونڈا کی جانب سے تینوں اقسام کی گاڑیوں کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے اور تینوں ماڈل کے لیے بکنگ کا آغاز 12 لاکھ روپے سے کیا جارہا ہے۔
اٹلس ہونڈا کے ایک ڈیلر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سوک کا نیا ماڈل رواں سال ستمبر میں صارفین کو ڈیلور کیا جائے گا اور تب تک ان قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اس لیے ان قیمتوں کو عارضی کہا جارہا ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد سوزوگی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا تھا۔