سونے کی قیمت میں زبردست کمی


نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز  سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،آج فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار750 روپے ہوگئی ہے ۔

اس کے علاوہ  10 گرام سونے کی قیمت 299 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 379 روپے ہوگئی ہے  جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 20   ڈالرز کمی کے 1932 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں