ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 ہوگئی ۔
10گرام سونےکی قدر 986 روپےکم ہوکر 93 ہزار 321روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 15ڈالرکم ہوکر 1772ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط چاندی کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے 1180 روپے فی تولہ رہی۔