بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے مشہور فوٹوگرافر گروپ پاپرازی کو ایئر پورٹ پر اپنے بیٹے وایو کی تصویر لینے سے روک دیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سونم کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں سونم کپور کو جوکہ اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں، ایئرپورٹ پر سیاہ رنگ کی جیکٹ کے ساتھ لانگ بوٹ اور سن گلاسز پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کو ویڈیو میں فوٹوگرافرز سے یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتاہے کہ میرا بیٹا ہے نا، اس کی تصویر نہیں لینا۔
جس پر فوٹو گرافرز بھی اداکارہ کی اس درخواست کا احترام کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ سونم کپور نے 8 مئی 2018ء کو بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔
جس کے بعد 20 اگست 2022ء اس جوڑے کے گھر بیٹے وایو کپور آہوجا کی پیدائش ہوئی۔