سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں


بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کرلی، شادی کی تقریب سوناکشی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔

تقریب میں دونوں کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی تصویر بھی جاری کردی۔

سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جیون ساتھی ظہیر اقبال کے ساتھ تصویر کے ساتھ ایک محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

اپنے پیغام میں سونا کشی سنہا نے لکھا کہ آج ہی کے دن سات سال قبل 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں محبت کو اصل شکل میں  دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ آج یہ محبت تمام تر چیلنجز اور کامیابیوں سے گزارتے ہوئے ہمیں اس لمحے تک لے آئی ہے، جہاں ہم اپنے خاندانوں  کی دعاؤں کے ساتھ متحد ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں