لاہور:
کرکٹ شائقین آج کھیلے گئے بھارت اور افغانستان میچ کے نتیجے پر شکوک کااظہار کرنے لگے۔میچ فکسڈ ہونے کا ٹرینڈ چل گیا، بلیو شرٹس کو گذشتہ 2 میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اس کو اپنے تینوں اگلے مقابلے بڑے مارجن سے جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیم کی ہار پر بھی نظر رکھنا ہے۔
پہلا چیلنج ان فارم افغان ٹیم کا تھا جس میں بلیو شرٹس نے آسانی سے بڑی فتح سمیٹی، ریٹ بھی منفی سے مثبت ہوگیا، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنرز نے جب بولرز کی پٹائی شروع کی تو ٹویٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے، صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک نے لکھا کہ افغان کرکٹرز نے آئی پی ایل میں معاہدے پکے کرلیے،ایک نے لکھا ’’ویل پیڈ انڈیا‘‘
کرکٹ تڑکا کے نام سے چلنےوالے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’ افغانستان نے اپنا میچ بھارت کو بیچ دیا ہے‘ جب کہ صارفین کی جانب سے #fixedmatch کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی توقع کے مطابق بھارت نے افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر اپنا رن ریٹ بہتر کرلیا۔