سنیل شیٹی کی بیٹی سے شادی، کے ایل راہول کا گھر سج گیا

سنیل شیٹی کی بیٹی سے شادی، کے ایل راہول کا گھر سج گیا


بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کی شادی چند ہی دنوں میں ہونے والی ہے۔

دونوں کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جوکہ سنیل شیٹی کےخاندانی گھر میں ہوگی جوکہ کھنڈالہ میں ہے۔

بھارتی میڈیا پر کے ایل راہول کے گھر کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں کرکٹر کی رہائش گاہ کو روشنیوں سے سجے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں کرکٹر کی بلڈنگ کے گارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس بلڈنگ میں کے ایل راہول رہتے ہیں، اس کی 13 ویں منزل پر ایک اور شادی کی تقریب بھی ہے، ہوسکتا ہے کہ بلڈنگ کو روشنیوں سے سجانے کی وجہ کرکٹر کی شادی نہ ہو۔

لیکن اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 جنوری سے ہونے والا ہے، اس لیے مداح اس شادی کی تقریبات کی تفصیلات سامنے آنے کا کافی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک اس جوڑی اور ان کے اہلِ خانہ نے شادی سے متعلق خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دونوں خاندانوں نے شادی کی تقریبات کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں