سنی دیول ’غدر 2‘ کی کامیابی پر ملنے والی محبت پر آبدیدہ ہوگئے

سنی دیول ’غدر 2‘ کی کامیابی پر ملنے والی محبت پر آبدیدہ ہوگئے


بالی ووڈ اداکار سنی دیول فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی پر ملنے والی محبت پر آبدیدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول اپنی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد پہلی بار لائیو شو میں شریک ہوئے، اُن کا استقبال زوردار تالیوں اور سیٹیاں بجا کر کیا گیا۔

اداکار دوران انٹرویو غدر 2 کو ملنے والی زبردست پذیرائی پر جذباتی ہوگئے

سنی دیول کی11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک صرف بھارت میں 510 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکار کا بھارتی ٹی وی شو میں شرکت اور انٹرویو کا پرومو سامنے آیا ہے، جو رواں ہفتے کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔

پروگرام کے آغاز میں سامعین کی زور دار تالیوں پر سنی دیول آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

جب اداکار سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیوں رو رہے ہیں تو اس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ میں نے فلم میں تارا کا کردار نبھایا ہے، جسے یہ لوگ اتنی محبت سے نواز رہے ہیں، مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ میں اتنی ساری محبت کا مستحق ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں