سنجے دت کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد، اپنی طاقت و حمایت قرار دیدیا

سنجے دت کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد، اپنی طاقت و حمایت قرار دیدیا


بھارتی اداکار سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیاتا دت کو اپنی طاقت قرار دے دیا۔ 

مانیاتا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے سنجے دت نے انسٹاگرام ریل پر تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ سنجے نے پیغام میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ خدا تمہیں چین و سکون کے ساتھ ساتھ کامیابیاں بھی عطا کرے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہر موقع پر میری حمایت کرنے اور میرے طاقت بننے پر آپکا شکریہ۔ اس بھی زیادہ شکریہ ان دو خوبصورت بچوں کےلیے جو آپ نے مجھے دیے۔

سنجے دت نے تحریر کیا کہ ہمیشہ میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہنے پر آپکا شکریہ، جب بھی میں کسی موقع پر گرا تو آپ نے مجھے اٹھایا۔

انہوں نے آخر میں اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آپ جیسی خاتون میری اہلیہ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں