بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ایکشن فلموں کے حوالے سے مشہور سنجے دت نے نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی تریشالہ دت کی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں تریشالہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’میری شہزادی آپ کو سالگرہ کی مبارکباد قبول ہو، خدا تمہیں خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔‘
سنجے دت نے مزید تحریر کیا ’تہمیں بڑھا ہوتا دیکھ کر میرا دل فخر محسوس کرتا ہے، تم میری زندگی کا چمکتا ستارہ ہو۔ میں ہر اس لمحے کا شکر گزار ہوں جو ہم اکٹھے گزارتے ہیں، ایک بار پھر سالگرہ کی مبارکباد، میری شہزادی۔ ہمیشہ یاد رکھنا میں تمہیں کتنی محبت کرتا ہوں۔‘
سنجے دت کی یہ پوسٹ ویڈیو کی شکل میں ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے جہاں خوبصورت نوٹ تحریر کیا وہیں اپنی اور تریشالہ کی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں۔
سجنے دت کی اس پوسٹ کے جواب میں تریشالہ نے بھی والد سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ڈیڈی آئی لَو یو۔
یاد رہے کہ 35 سالہ تریشالہ، سنجے دت اور آنجہانی ریچا شرما (سنجے دت کی پہلی بیوی) کی بیٹی ہیں۔ ریچا شرما 1996 میں برین ٹیومر کے باعث چل بسی تھیں۔ جس کے بعد تریشالہ کو ان کے نانا اور نانی نے امریکا میں پالا تھا جہاں اب وہ سائیکو تھراپسٹ ہیں۔