بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو، سلمان خان نے اپنے ایک نو سالہ ننھے مداح سے ملاقات کے وعدے کو پورا کیا ہے جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔
حال ہی میں اداکار نے اپنے ایک ننھے مداح کے ساتھ ملاقات کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
اس تصویر میں اداکار کو ننھے مداح کے ساتھ خوشی خوشی ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ اسپتال میں لی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے سال 2018 میں اپنی ننھے مداح سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ کینسر کے مرض سے شفایاب ہوجائینگی تو وہ اس سے ضرور ملیں گے۔
سلمان خان نے جگنبیر سے ملاقات کے بعد اپنا وعدہ پورا کیا، جس نے کیمو تھراپی کے 9 راؤنڈز کے بعد کینسر کو شکست دی۔
واضح رہے کہ جگنبیر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تو اس کی سلمان خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔