بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب ان کے فارم ہاؤس میں منعقد نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان ہرسال اپنی سالگرہ پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں مناتے ہیں لیکن رواں سال قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ اپنی 58 ویں سالگرہ فارم ہاؤس پر نہیں منا سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کا اپنی 58 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منانے کا ارادہ تھا لیکن حکّام کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ ایسی صورتحال میں اُنہیں اپنی سیکیورٹی کے انتظامات خود کرنا پڑیں گے۔
حکام کی جانب سے وارننگ ملنے کے بعد سلمان خان نے بڑے پیمانے پر سالگرہ منانے کے بجائے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ محدود انداز منائی۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ان کے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز سے مہمانوں کی تصاویر نہ بنانے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سلما ن خان کو گینگسٹرز لارنس بشنوئی نے جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔