سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق


سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا ہے۔ فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلس عزا جاری تھی اور سات سو سے زائد افراد موجود تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

سیکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں