سعید شیخ، کی جانب سے ڈونلڈ جے ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کی حیثیت سے حلف برداری پر مبارکباد ۔
رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
ہیوسٹن: ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر اور ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنما سعید شیخ نے ڈونلڈ جے ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کی حیثیت سے حلف برداری پر انکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کرینگے اور غازہ سمیت دنیا بھر میں امن کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرینگے، انہوں ٹرمپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدتِ صدارت دنیا میں زیادہ امن اور اتحاد قائم ہوگا، جبکہ امریکہ بھی معاشی طور ترقی کریگا۔۔ انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ انہوں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔