سعودی کابینہ کا اجلاس، حج سیزن کی تیاریوں کا جائزہ

سعودی کابینہ کا اجلاس، حج سیزن کی تیاریوں کا جائزہ


شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں حج سیزن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

کابینہ نے اوپیک رکن ممالک کے 37 ویں وزارتی اجلاس کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کیا

مملکت اور تیل پیدا کرنے والے دیگر 7 ممالک نے تیل کی پیداوار کی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے حج سیزن کے اختتام پر مویشیوں کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس حکومت کے ذمہ ہونے کی منظوری بھی دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں