سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس دوران غزہ کے بحران کے حل کے لیے امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا گیا، سعودی وزیرِ خارجہ نے اسرائیلی جارحیت روکنے اور جنگ بندی اور انسانی امداد کی کوششوں کی تائید کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطینی بحران کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔