سعودی عرب رنگ اور روشنیوں میں ڈوب گیا! مسحور کن ویڈیو

سعودی عرب رنگ اور روشنیوں میں ڈوب گیا! مسحور کن ویڈیو


سعودی عرب میں نور ریاض فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے اس موقع پر مملکت کا دارالحکومت رنگ اور روشنیوں میں ڈوب گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے فیسٹیول ’’نور ریاض فیسٹیول‘‘ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس فیسٹیول کے لیے دارالحکومت کو رنگ اور روشنیوں سے منور کر دیا گیا ہے۔ ریاض کی بلند وبالا عمارتیں جگمگاتی لیزر لائٹس سے روشن ہو گئی ہیں اور دلکش روشنیاں شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

شہر کے مختلف مقامات پر دنیاکے نامور فن کاروں کی جانب سے روشنی کے فن پارے بھی سجائے گئے ہیں جو روشنی کی مدد سے دیکھنے والوں کو حیران کر رہے ہیں۔ ان فن پاروں میں تاریخی، تعمیراتی، سنگ تراشی جیسے فن پارے شامل ہیں۔

ریاض نور فیسٹیول میں بچوں کی دلچسپی کے لیے اسکیٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں جب کہ اس نمائش کو دیکھنے کے لیے سعودی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے لوگ بھی جوق درجوق آ رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں