پاکستان شو بز انڈسٹری کی نا مور اداکارہ و ما ڈل سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات کا نکاح ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ان دو نوں کی شادی کا آغاز ایک ہفتے سے جاری ہے تاہم نکاح کی تقریب میں دیگر نامور ستاروں جیسے اقرا عزیز حسین، یاسر حسین، سجل علی، صبور علی، زارا نور عباس سمیت متعدد نامور فنکاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔
سعدیہ غفار نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُن کے شوہر حسن حیات نےآف وائٹ رنگ کا کُرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے۔
دوسری جانب حسن حیات خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سعدیہ غفار کے ہمراہ شادی کی تصویر شیئر کی۔