سعدیہ امام کی وجہ سے میری طلاق ہوتے ہوتے بچی، شبیر جان

سعدیہ امام کی وجہ سے میری طلاق ہوتے ہوتے بچی، شبیر جان


پاکستانی معروف سینئر اداکار شبیر جان نے انکشاف کیا ہے کہ سابقہ اداکارہ سعدیہ امام کی وجہ سے اُن کی طلاق ہوتے ہوتے بچی تھی۔

حال ہی میں اداکار شبیر جان نے نادر علی المعروف پی فار پکاؤ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت نجی کاروبار اور زندگی کے دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

شبیر جان نے میزبان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سعدیہ امام وہ واحد شوبز شخصیت ہیں جن کے ساتھ اُنہوں نے 2001 کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور دوسرے لوگوں کی منتوں کے باوجود اُنہوں نے اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کیا۔

شبیر جان کا بتانا تھا کہ سعدیہ امام کی جانب سے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچا تھا۔

شبیر جان نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ کراچی سے باہر کے پی کے میں موجود تھے، اس دوران سعدیہ امام ان کے کمرے میں آئی، سعدیہ نے پہلے اِن کی اہلیہ کو سلام کیا اور پھر ان کی اہلیہ کے سامنے ہی اِنہیں گلے لگا لیا تھا۔

اُن کا پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران جوانی کا یہ قصہ یاد کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ایک بار اداکارہ سعدیہ امام نے اُنہیں اُن کی اہلیہ فریدہ شبیر کے سامنے گلے لگا لیا تھا۔

سعدیہ کے اس عمل پر اُن کے اذدواجی معاملات کافی بگڑ گئے تھے اور اُن کی طلاق ہوتے ہوتے بچی تھی، کیوں کہ اُن کی اہلیہ سعدیہ کی یہ بے تکلفی دیکھ کر شک میں پڑ گئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا یہ سب دیکھ کر اُن کی بیوی کے ذہن میں بہت سے سوال اٹھے جن کے اُنہیں جواب دینے پڑے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں