بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کوئٹہ کے حلقہ این اے 264 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اختر مینگل کے کاغذات پر دبئی کا اقامہ ہولڈر ہونے کا اعتراض لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ این اے 264 پر آزاد امیدوار و سابق صوبائی وزیرخالدلانگو کےکاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے ہیں ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ نیب کیس کی وجہ سے خالد لانگوکے کاغذات مسترد کیےگئے ہیں۔
آر او نے مزید بتایا کہ اسی حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس آغا عمرکے بھی کاغذات مسترد ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی کوئٹہ کے حلقے این اے 263 سے مسترد ہوگئے، ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے، آر او کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نادہندہ اور اشتہاری ہیں، تفصیلی فیصلہ قاسم سوری کے وکلا کو دیا جائے گا
حلقہ این اے 264 پر جمع ہونے والے 47 کاغذات نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم منظور جبکہ 13 کے مسترد ہوئے۔