سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ دو ابھرتے ہوئے ستارے اداکارہ سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز نے حالیہ انٹرویو میں اپنے رشتے پر سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں دونوں فنکاروں نے نجی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل، جس میں دونوں اداکار بہن بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، کے حوالے سے گفتگو کی۔

دوران شو میزبان نے ان کی آنکھوں، ناک اور دیگر چہرے کے خدوخال ایک جیسے ہونے کے باعث سوال کیا کہ ’کیا دونوں بہن بھائی ہیں یا کہیں دور کے رشتہ دار ہیں؟‘

میزبان کے سوال پر دونوں فنکار ہنس پڑے اور کہا کہ ہمارے ڈرامہ کے ہدایت کار سراج الحق نے بھی ہمیں اس لیے بہن بھائی کے کردار میں کاسٹ کیا ہے۔

سدرہ نیازی نے کہا کہ نہیں ہم دونوں بہن بھائی نہیں ہیں لیکن اکثر لوگ ہمیں دیکھ کر یہ ہی سوال کرتے ہیں۔

اداکار خاقان نیازی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سدرہ نیازی پٹھان ہیں اور میں پنجابی ہوں


اپنا تبصرہ لکھیں