سدرہ امین مینز ٹیم میں کس کو فالو کرتی ہیں؟کرکٹر نے بتا دیا

سدرہ امین مینز ٹیم میں کس کو فالو کرتی ہیں؟کرکٹر نے بتا دیا


پاکستان ویمن ٹیم کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان مینز ٹیم میں محمد رضوان اور بابر اعظم کو فالو کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سری لنکن ٹیم کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب مواقع ملنے لگے ہیں، کوشش ہے ان سے مستفید ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ایسے رنز کروں۔

سدرہ امین نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی، انہوں نے 150 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

پاکستانی ویمن کرکٹر نے کہا کہ بطور بلے باز یہی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سنچری اسکور کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف جیت سے ہمیں اعتماد ملے گا، میری دوسری سنچری کے بعد کوشش ہوگی کہ تیسری اور چوتھی بھی جلد کروں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو باآسانی  73 رنز سے شکست دی۔

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے  درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ  5 جون کو کھیلا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں