سحر حیات پیا گھر سدھار گئیں، خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز وائرل

سحر حیات پیا گھر سدھار گئیں، خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز وائرل


معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سحر حیات پیا گھر سدھار گئیں۔

گزشتہ شب سحر حیات اور گلوکار سمیع رشید کی شادی کی مرکزی تقریب عالیشان انداز میں منعقد ہوئی۔

سحر حیات کی پرتعیش شادی کی تقریبات میں متعدد ٹک ٹاکرز نے شرکت کی اور ڈانس پرفارمنس دے کر اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

اس دوران سحر حیات کی قریبی اور بہترین دوست معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور اُن کے شوہر ذولقرنین سمیت ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شرکت نمایاں رہی۔

سحر حیات نے اپنی شادی کے دن کے لیے بھاری بھرکم مرون رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر سمیع نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سحر حیات سے گلوکار سمیع رشید سے خوب دھوم دھام سے نکاح کیا تھا جبکہ سحر حیات کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں ہی ہوا ہے۔

سحر حیات کی شادی دعائے خیر کی باقاعدہ تقریب سے شروع ہوئی تھی جس کے بعد سحر حیات کا برائیڈل شاور، مایوں، ابٹن، مہندی اور قوالی کے بعد کل شب شادی ہوئی ہے۔

سحر حیات کی شادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریباً ہر تقریب میں ہر میں ٹک ٹاک برادری نے خوب ہَلاّ گُلاّ کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فامرز پر سحر حیات اور سمیع رشید سمیت متعدد معروف شخصیات کے ڈانس ویڈیوز وائرل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Town Talk Pk (@towntalkpk)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِن ویڈیوز اور تصویروں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاکرز  نے سحر حیات کی شادی کی تقریبات کو خوب انجوائے کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس وقت سحر حیات کی قریبی دوست کنول آفتاب، جنت مرزا کی ویڈیوز سمیت کئی ٹک ٹاکرز کی ڈانس پرفارمنسز کا سیلاب آیا ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں