پاکستان کی سپر ماڈل و ٹی وی اداکارہسبیکا امام نے اسکردو سے نئی تصاویر مداحوں کے لیے شئیر کردی ہیں۔
اس وقت اداکارہ اسکردو میں ایک برانڈ کی شوٹنگ کے لیے گئی ہیں جہاں سے وہ مداحوں کے لیے نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر رہی ہیں۔
وائرل تصاویر میں سبیکا امام کو اسکردو کے مختلف مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کی تھیں جس نے لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی تھی۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ وماڈل سبیکا امام نے ’شیر دل‘، ’جلیبی‘، بالی ووڈ فلم ’کوئن‘ اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور فیشن کے میدان میں وہ نہایت کامیابی سے اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتی جارہی ہیں۔