سالگرہ پر کیک کھانے کے بعد ٹائیگر شروف کے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟

سالگرہ پر کیک کھانے کے بعد ٹائیگر شروف کے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟


بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنی صحت پر بہت توجہ دیتے ہیں جس کے لیے وہ روزانہ جِم بھی جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے 2 مارچ کو اپنی 33 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر کئی کیکس پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد انہوں نے اپنی باڈی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ٹائیگر شروف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ وہ تمام سالگرہ کے کیک مجھے ایسا بنا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ گوریلا کا ایموجی بھی استعمال کیا ہے۔

ٹائیگر شروف کی پوسٹ پر ان کی فٹنس کی مداحوں نے خوب تعریف بھی کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں