بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں، اداکارہ کی جانب سے اپنے بھائی ابرہیم کے ساتھ تصویویں سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سارہ خان نے اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ لی گئیں تصاویر شئیر جس میں سارہ نے بکنی پہنی ہوئی ہے اور وہ سوئمنگ پول میں کھڑی ہوئی ہیں جبکہ تصویر میں ان کے پیچھے بھائی ابراہم علی خان بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بکنی پہنی ہوئی ہے اور وہ بھائی کے ساتھ پوز کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں سارہ نے اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دی
سارہ علی خان کی اپنے بھائی کے ساتھ ان تصاویر پر انہیں نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کچھ لوگ ان کی تصاویر کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔