لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد توفیق عمر اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔