لاہور:
سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کو آج پنجاب کارڈیالوجی سینٹر میں شفت کیے جانے کا امکان ہے۔
سابق ٹیسٹ آف اسپنر توصیف احمد کی حالت بہتر ہو گئی ہے اور انہیں آج پنجاب کارڈیالوجی سینٹر میں شفت کیے جانے کا امکان ہے۔
سابق ٹسیٹ کرکٹر کے بیٹے سیف احمد نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات والد کی نازک صورت حال تھی تاہم بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے کافی فائدہ ہوا، ڈاکٹرز نے نے اب حالت خطرے سے باہر بتائی ہے، وہ بات چیت بھی کرنا شروع ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز اسٹنٹ ڈالنے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالےسے کارڈیالوجی سینٹر سے بھی رابطہ کیاگیاہے۔
سیف احمد نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاوس سے بھی والد کی خیریت پوچھنے کے لیے فون آیا تھا، اور انہوں نے ہر ممکن مدد کا کہا ہے، ان سب احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے والد کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔
واضح رہے کہ 62 سالہ توصیف احمد شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے کراچی سے لاہور آئے تھے، کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوگیا، توصیف احمد کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے گزشتہ رات مقامی اسپتال لایا گیا تھا، تاہم اب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔