سابق دوست کی جیل سے رہائی کے بعد امریکی طالبہ قتل

سابق دوست کی جیل سے رہائی کے بعد امریکی طالبہ قتل


امریکی نوجوان طالبہ کی تشدد زدہ لاش گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ کی تشدد زدہ لاش اس کی گاڑی کے پچھلے حصے سے ملی، لڑکی کا سابق بوائے فرینڈ عدالتی حکم پر چند روز پہلے جیل سے رہا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی کی لاش ریاست مسیسیپی سے 3 جولائی کو ملی، مقتول لڑکی کے والد نے جج سے درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ بیٹی کے سابق بوائے فرینڈ کو جیل سے رہا نہ کیا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو لڑکا بیٹی کو قتل کر دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج نے والد کی درخواست نہ سنی اور لڑکے کی رہائی کے 5 دن بعد 22 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش اس کی اپنی گاڑی سے ملی۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا ذمے دار لڑکی کا 23 سالہ سابق بوائے فرینڈ ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل دسمبر میں اسی لڑکے کو لڑکی پر تشدد اور اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتول لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور اس کے بعد لاش کو خراب بھی کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں