زمان خان ٹیم میں شامل، حارث رؤف نے منفرد تحفے سے نواز دیا

زمان خان ٹیم میں شامل، حارث رؤف نے منفرد تحفے سے نواز دیا


ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کولمبو پہنچے تو قومی ٹیم کے اسکواڈ نے ان کا کھلے دل سے استقبال کیا اور حارث رؤف نے انہیں ڈیبیو کیپ پیش کردی۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے باعث ان کے متبادل کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کیں، تاہم اس سیشن سے قبل تیز رفتار بالر حارث روف نے حال ہی میں ٹیم کو جوائن کرنے والے فاسٹ بولر زمان خان کو ڈیبیو کیپ پیش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو میں حارث روف کو زمان خان کو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی ہی انہوں نے کہا کہ ’جتنے میچ آپ کے ساتھ پی ایس ایل میں کھیلے، کچھ انٹرنیشنل میچ کھیلے، آپ کا جو رویہ ہے، جس جذبے سے آپ کھیلتے ہیں ویسے ہی کھیلتے رہیں اور اپنے مقصد کو ہمیشہ یاد رکھیں اور آپ کو بہت مبارک ہو‘۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کا آج ہونے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں