کراچی:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی طلب میں کمی کے باعث روپے کی تنزلی رک گئی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد 12 پیسے کی کمی سے 159.21روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 160.10روپے کی سطح پر بند ہوئی۔