کراچی:
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 14 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے گھٹ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تنزلی کا شکار رہا، اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر 168 روپے سے نیچے آگئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر14 پیسے گھٹ کر 167 روپے 93 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کم ہو کر 168 روپے 40پیسے پر بند ہوا۔