ریکھا بھردواج پاکستانی مداحوں کے لیے لائیو پرفارم کریں گی


بولی وڈ کی نامور گلوکارہ ریکھا بھردواج بھارت کے ساتھ ساتھ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی آج آن لائن لائیو پرفارم کریں گی۔

سلمان صوفی فاؤنڈیشن کی جانب سے ’لیٹس ٹاک‘ نامی ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد پرصغیر کے تمام فنکاروں کو ایک ساتھ جوڑنے کے ہیں۔

لیٹس ٹاک کے ذریعے مداحوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو لائیو پرفارم کرتے دیکھ سکیں گے، اس کے علاوہ وہ ان سے باتیں بھی کریں گے۔

اس پروگرام کے لانچ کے بعد بولی وڈ کی نامور گلوکارہ ریکھا بھردواج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے لیے بھی لائیو پرفارم کریں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’میں آج 11 اپریل کی رات سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو پرفارم کرنے جارہی ہوں‘۔

انہوں نے بھارت اور پاکستان میں موجود مداحوں کو اپنی پرفارمنس کا وقت بھی بتایا۔

شیڈول کے مطابق ان کے سیشن کے بعد بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اپنی بیٹی شاہین بھٹ کے ہمراہ کل یعنی 12 اپریل کو مداحوں سے بات کریں گے۔

خیال رہے کہ ریکھا بھردواج اپنے کیریئر میں ’نمک عشق دا‘ اور ’سسرال گیندا بھول‘ جیسے کامیاب گانوں کی گلوکاری کرچکی ہیں،

انہوں نے 2015 میں سامنے آئی پاکستانی فلم ’بن روئے‘ کے لیے بھی ایک گانا ‘چھن چھریا’ گایا تھا جو کافی مقبول ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں