ریشم کا خلیل الرحمٰن قمر پر الزام

ریشم کا خلیل الرحمٰن قمر پر الزام


پاکستانی فلم انڈسٹری کو 15 برس قبل خیر باد کہنے والی معروف اداکارہ ریشم خان نے معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو دوسروں کی زندگیوں کے بجائے اپنی صحت پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے ان کے متنازع بیانات کو پبلی سٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے یوٹیوب چینل کر انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے، اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق خلیل الرحمٰن ایک وقت میں بہت خوبصورت ہوا کرتے تھے لیکن اب ان کی شکل بدل گئی ہے، ہم ہمیشہ یہ سنتے ہوئے آئے ہیں کہ اندرونی خوبصورتی ظاہری شکل کو نکھارتی ہے لیکن مسلسل تنقید انسان کو بدصورت بنا دیتی ہے۔

جب ان سے خلیل الرحمٰن کے نعمان اعجاز کے بارے میں دیے گئے بیانات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ میرا خیال رکھا ہے اور میری عزت کی ہے، وہ ایک بہترین اداکار ہیں جو بلاشبہ عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

ریشم نے مزید کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر ایک چالاک لکھاری ہیں جو جان بوجھ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سرخیوں میں آنے کے لیے ایسے متنازع بیان دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جب ماہرہ خان کے حوالے سے انہوں نے متنازع بیان دیا تھا تب بھی میں نے یہی کہا تھا کہ ان کا اصل مقصد سستی شہرت ہے۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے کچھ عرصہ قبل نجی چینل پر دورانِ انٹرویو نعمان اعجاز کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے، اس کے علاوہ وہ ماہرہ خان اور صبا قمر کے خلاف بھی بیان دے چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں