روینہ ٹنڈن کو بھارت کے اعلیٰ ترین’ پدما شری‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

روینہ ٹنڈن کو بھارت کے اعلیٰ ترین’ پدما شری‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا


دہلی: بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بھارت کے اعلیٰ ترین’ پدما شری‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ریاست کی جانب سے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے والد کا خواب تھا مگر افسوس وہ یہ لمحہ دیکھنے کیلئے دنیا میں موجود نہیں۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ یافتہ افراد کی فہرست جاری کی گئی جس میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کا نام بھی شامل تھا روینہ کو شعبہ فن میں پدما شری ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں