روینہ ٹنڈن اور انکا ڈرائیور نشے میں نہیں تھا، جھوٹی شکایت درج کروائی گئی: ممبئی پولیس

روینہ ٹنڈن اور انکا ڈرائیور نشے میں نہیں تھا، جھوٹی شکایت درج کروائی گئی: ممبئی پولیس


ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور کے خلاف نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے کی درج کروائی گئی شکایت جھوٹی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے میڈیا میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کھر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی ہے، جس کے مطابق حادثے کے وقت اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کا ڈرائیور نشے کی حالت میں نہیں تھا، اور نہ ہی اس حادثے میں کسی کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) راج تلک روشن کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی جھوٹی رپورٹ درج کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات ممبئی میں مبینہ طور پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے الزامات کے بعد 49 سالہ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مشتعل افراد سے جھڑپ ہوئی اور اسی دوران ان پر اور ڈرائیور پر حملہ کیا گیا تھا۔

روینہ ٹنڈن اور انکا ڈرائیور نشے میں نہیں تھا، جھوٹی شکایت درج کروائی گئی: ممبئی پولیس

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی سے 3 افراد کو ٹکر مار کر زخمی کیا تھا جس کے بعد ہجوم مشتعل ہو گیا جس کا ڈرائیور سے جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔ معاملہ بڑھتے ہی روینہ ٹنڈن ہجوم سے بات کرنے کے لیے اپنی گاڑی سے باہر نکلیں تو مبینہ طور پر انہیں بھی دھکا دیا گیا اور مارا گیا۔

بعدازاں اداکارہ اور مخالف فریق پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں اُنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف تحریری شکایات درج کروائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں