روضہ رسولؐ پر حاضری کے وقت بھارتی اداکارہ حنا خان کے ساتھ کیا ہوا؟

روضہ رسولؐ پر حاضری کے وقت بھارتی اداکارہ حنا خان کے ساتھ کیا ہوا؟


بھارتی ڈراموں کی مقبول اداکارہ حنا خان نے دوسری بار  عمرہ ادا کرنے کے دوران روضۂ رسولﷺ کی زیارت کے وقت پیش آنے والا دل کو چھولینے والا قصہ بتادیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ نے گزشتہ دنوں حرم شریف اور مدینہ منورہ سے مختلف تصاویر شیئر کرکے اپنے دوسرے عمرے سے متعلق مداحوں کا آگاہ کیا تھا۔

اداکارہ مختلف انسٹا اسٹوریز کے ذریعے بھی مقدس مقامات کی زیارتوں اور اس کے تجربات کے حوالے سے اپنے خیالات اور تاثرات کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

روضہ رسولؐ پر حاضری کے وقت بھارتی اداکارہ حنا خان کے ساتھ کیا ہوا؟

انہوں نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے گھر کی تصاویر شیئر کیں جہاں آپﷺ نے کچھ عرصہ قیام کیا تھا، انہوں نے اس مسجد اور تالاب کی تصاویر بھی شیئر کیں جہاں آپﷺ نماز پڑھتے اور پانی پیتے تھے۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے روضۂ رسولﷺ کی زیارت سے متعلق متاثر کن اور دل کو چھولینے والا قصہ بھی بیان کیا۔

روضہ رسولؐ پر حاضری کے وقت بھارتی اداکارہ حنا خان کے ساتھ کیا ہوا؟

انہوں نے بتایا کہ روضۂ رسولؐ کے اندر جانے کیلئے 20 جنوری تک خواتین کے لیے کوئی سلاٹ دستیاب نہیں تھا۔ میں یہ جان کر بہت اُداس اور مایوس ہوگئی، تاہم حرم کے اندر جانے اور تھوڑی دیر کے لیے نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نماز ختم کر کے جب میں ہوٹل واپس جانے کے لیے روانہ ہو رہی تھی تو مجھ معلوم ہوا کہ جہاں تک پہنچ سکتی ہوں وہاں تک چلی جاؤں۔ میں نے چلنا شروع کر دیا اورمجھے لگتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پرخلوص دعاؤں کو سن لیا اور روضے پر حاضری کو ایسے ممکن بنایا کیونکہ انہوں نے خواتین کے لیے 5 منٹ کے لئے دروازہ کھول دیا تھا اور میں سیدھے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر چلی گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں بس روتی رہی، یہ آنسو شکر گزاری اور اس تسلی کے تھے کہ جو مجھے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دے کر ملی، مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ میری عقیدت کو دیکھ رہے ہوں۔ یہ سفر ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں