روس کیخلاف جنگ میں یوکرینی کھلاڑیوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ اولمپک ویٹ لفٹر اولیکسینڈر پیلیشینکو روس کے ساتھ جنگ میں مارے گئے۔
یوکرین کی اولمپک کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ اولیکسینڈر پیلیشینکو یوکرین کی مسلح افواج کے ساتھ فرنٹ لائنز پر موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق سابق اولمپئن نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد سے 2018ء سے مقابلوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے خلاف جنگ میں اب تک یوکرین کے 400 سے زائد ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔