روس کا اپنی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ

روس کا اپنی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ


روسی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2 روزہ دورے پر ماسکو میں ہیں جہاں انہوں نے کل شام روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں یہ مسئلہ اٹھایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 24 بھارتی شہریوں کو ایجنٹوں نے نوکریاں دلانے کا جھانسہ دیا اور پھر روس لا کر انہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں