روبینہ اشرف نے علیزے شاہ پر تنقید کیوں کی؟

روبینہ اشرف نے علیزے شاہ پر تنقید کیوں کی؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ میرے  لیے علیزے شاہ بالکل زیرو ہیں۔

روبینہ اشرف نے اپنی ساتھی اداکاراؤں عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی۔

اس شو کے میزبان نے جب تینوں اداکاراؤں کو علیزے شاہ کے ڈرامے ’چاند رات اور چاندنی ‘ پر مارکس دینے کو کہا تو عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل نے علیزے کو 7 مارکس دیے جبکہ روبینہ اشرف نے زیرو مارکس دیے۔

اُنہوں نے کہا کہ’میرے لیے علیزے شاہ بالکل زیرو ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنے مؤقف کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ اسٹک اور گھنگھریالے بالوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر ڈرامے میں سحری کا سین ہے تو اس کے لیے بھی میک اپ نہیں اتارا جاتا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اگر میں علیزے کو اپنے کسی ڈرامے میں کاسٹ کروں تو کم از کم کسی ایک ڈرامے یا سین میں تو اسے بغیر میک اَپ کے دکھاؤں گی‘۔

روبینہ اشرف نے علیزے شاہ کی اداکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’سحری میں بھی وہی میک اَپ کیا ہوا ہے جوکہ دلہن بنے ہوئے کیا تھا تو اس طرح کی غیر دانشمندانہ اداکاری کا دور تو بہت پہلے ہی ختم ہو چکا‘۔

اداکارہ کے علیزے شاہ کے بارے میں کیے گئے اس تبصرے کی میزبان نے مخالفت کی جس پر میزبان اور روبینہ اشرف کے درمیان تکرار ہوگئی، جس کے بعد ساتھی اداکاراؤں نے اس تکرار کو ختم کروانے کی کوشش بھی کی لیکن میزبان اور اداکارہ دونوں ہی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں