رنبیر کپور نے اہلیہ کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

رنبیر کپور نے اہلیہ کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا


بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ اور بیٹی کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنا اجازت عالیہ بھٹ کی تصاویر میڈیا ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے کے معاملے پر رنبیر کپور کافی پریشان ہیں اور سخت ایکشن لینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اپنی فلم کی شوٹنگ اور اس کی تشہیر کے لیے ممبئی سے باہر گئے ہوئے تھے اور انہیں اس سارے معاملے کا اپنی اہلیہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے پتا چلا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب رنبیر کپور نے واپس آکر اس معاملے پر ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار نے آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے اہلیہ اور بیٹی کی سیکیورٹی بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رنبیر کپور اپنے خاندان کے بارے میں بہت محتاط اور پرواہ کرنے والے ہیں اور انہوں نے میڈیا ہاؤس پر سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنا اجازت تصاویر شائع کرنے پر بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے عالیہ بھٹ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اس معاملے پر میڈیا ہاؤس پر تنقید کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں