رمضان المبارک میں بھی بجلی کا بحران برقرار، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک جاپہنچا

رمضان المبارک میں بھی بجلی کا بحران برقرار، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک جاپہنچا


رمضان المبارک  میں بھی بجلی کے بدترین بحران کا سلسلہ برقرار ہے  جبکہ  لوڈشیڈنگ دورانیہ 10گھنٹے  تک جا پہنچا  ہے۔

حیسکو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی سپلائی کو ممکن بنانے کیلئے خصوصا سحری اور افطاری کے اوقات میں جو دعوے کئے تھے وہ سب صرف دعوے ثابت ہوئے ہیں۔

سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے اور ان اوقات میں بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی شارٹیج کی وجہ سے 4 سے 5 گھنٹے غیراعلانیہ بجلی کی بندش جاری ہے جبکہ اعلانیہ طور مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری تھی۔

بجلی کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے ہوگیا۔

اس حوال سے ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ حیسکو کی طلب 11 ہزار میگا واٹ ہے جس میں ہمیں 600 سو میگا واٹ بجلی مل رہی ہے 500 سو میگا واٹ کی کمی درپیش ہے۔

ترجمان حیسکو  کا مزید کہنا تھا کہ شارٹ فال گدو پاور ہائوس میں فنی خرابی کی وجہ ہورہاہے۔

ایک جانب عوام شدید گرمی میں اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں تو دوسری جانب تجارتی ،کاروباری،صنعتی اور تعمیراتی سرگرمیاں معدوم ہوکر رہ گئی ہیں ،جس سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ایک بڑی تعداد میں بے روزگاری کا شکار ہیں اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں